لاہور پولیس کو حسان نیازی کا سراغ مل گیا،کسی بھی وقت گرفتاری متوقع،زمان پارک میں بھی سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات

17  دسمبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملہ کیس میں ملوث وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری لاہور پولیس کے لئے ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہے جبکہ پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے متعدد بار چھاپے مارنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود انہیں اب تک گرفتار نہیں کیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ ملزم حسان نیازی زمان پارک میں رہائش پذیر

اپنے قریبی رشتے داروں سے ملنے کیلئے آتا رہا ہے اور ان دنوں ملزم حسان نیازی اپنے ایک دوست کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں جس نے اپنا موبائل فون بھی بند کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں واقع عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کے گھر کے باہر سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔ تاکہ حسان نیازی کی زمان پارک آمد پر انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…