ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام کیا رکھ لیا ؟ جانئے

17  دسمبر‬‮  2019

پسرور( آن لائن )ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر پاکستانی لڑکے سے دوستی کے بعد امریکن لڑکی شادی کے لیے پسرور پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ امریکن لڑکی روبیکا کی فیس بک پر پسرور کے نواحی گاں جسوراں کے 24 سالہ داد سے دوستی ہوئی

جو بعد میں پیار میں بدل گئی۔روبیکا داد کو اپنا ہمسفر بنانے کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے پاکستان کے علاقے پسرور پہنچی۔روبیکا نے اسلام قبول کیا بعدازاں داد سے شادی کر لی۔۔روبیکا کا اسلامی نام عمیرہ رکھا گیا۔داد کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ایریگیشن کا ملازم ہے اور والدین کا کلوتا بیٹا بھی ہے۔جب کہ دلہن کا کہنا ہے کہ میں داد کے ساتھ بہت خوش ہوں اور دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہوں۔پاکستانیوں سے بہت پیار ملا۔یہاں کے عوام اور ملک بہت خوبصورت ہے۔دولہے کا کہنا ہے کہ 2018 کے آخر میں ہماری بات ہوئی تھی اس کے بعد یہ پاکستان آئیں اور ایک ماہ گزار کر امریکا چلی گئیں۔لیکن یہ دوبارہ پاکستان آئیں اور ہم نے شادی کی۔مجھے یقین نہیں تھا کہ امریکی خاتون سے دوستی شادی میں بدل جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امریکی خاتون سے شادی کرنے کے لیے گھر والوں نے بہت سپورٹ کیا اور میں جلد ہی امریکا چلا جاں گا۔لیکن ہم پاکستان میں رہیں یا امریکا میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…