الیکشن کمیشن ارکان تعیناتی کیلئے پارلیمنٹ کو مزید 10 روز کی مہلت ،اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ ہائی کورٹ نے نشاندہی کردی

17  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو مزید 10 روز کا وقت دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ ہمیں مزید دس دن کا وقت دیا جائے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے یہ معاملہ پارلیمنٹ نے ہی حل کرنا ہے۔

قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف آگے آکر معاملہ حل کرائیں، الیکشن کمیشن اہم ادارہ ہے جس میں ایسا شخص لگایا جاتا ہے جس پر عوام کا اعتبار ہو، کیا آپ کو ایک بھی ایسا آدمی نہیں مل رہا؟ ، شاید پارلیمنٹ انتہائی موزوں شخص ڈھونڈ رہی ہے اس لئے وقت لگ رہا ہے۔عدالت نے اسپیکراسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو معاملہ حل کرنے کے لئے مزید 10 روز کا وقت دیتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…