مہاتیر محمد کی جانب سے تحفہ دی گئی ملائیشین کار پاکستان کو دیدی گئی، جانتے ہیں اس کار میں کون کون سی جدید سہولیات ہیں؟

16  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن) ملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے تحفہ دی گئی ملائیشین کار پاکستان کو دے دی گئی ، ملائیشین ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیرعبدالرزاق دائود نے وصول کرلی ہے۔

اس موقع پر ملائیشیا ء کے ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کے مابین معاشی تعلقا ت مزید مضبوط ہونگے۔ملائیشین ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں بتایا گیا ہے کہ یہ کار ایس یو وی ہے جس کا نام ایکس 70 ہے اور اسے ملائیشیا کی مقامی کار ساز کمپنی پروٹان نے تیار کیا ہے۔رواں سال کے دوران جب ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تھے تو انہوں نے اس وقت اس تحفے کا اعلان کیا تھا۔اکرم محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان میں اس کمپنی کے مختلف ماڈل دستیاب ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دی جانے والی یہ پہلی گاڑی ہے۔پروٹان ایکس 70 کا سب سے مہنگا ماڈل پریمیئم کہلاتا ہے اور اس میں 18 سو سی سی کا ٹربو چارج انجن نصب ہے۔ گاڑی میں جدید الیکٹرانک آلات نصب ہیں، جن ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، لین اسسٹ اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول شامل ہیں۔ان گاڑیوں کو پاکستان میں جدید طریقوں سے نصب کیا جاتا ہے او ر مقامی کمپنی اس سلسلے میں کام سرانجام دے رہی ہے۔اس کمپنی نے ابتدائی طورپر پاکستان میں 30ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کے ذریعے 2000پاکستانیوںکو روزگار مہیا کیا جارہاہے جبکہ توقع ہے کہ آئند ہ مزید 20ہزار افراد روزگار حاصل کرسکیں گے۔تقریب میں پاکستان میں کمپنی کے نمائندے حاجی گل آفریدی اور وزیر شہریا رگل آفریدی نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…