مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا

15  دسمبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت جے یو پی کی مرکزی شوریٰ اور عاملہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا اور قرار دیا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے۔جے یو پی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی اور اتحاد اہل سنت کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ پارلیمنٹ کو بے وقعت ا دار بنادیا گیا ہے۔اجلاس میں مہنگائی، بیروزگاری اور امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کے عالمی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر معیشت کے استحکام کے جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ غریب کو کچھ نہیں مل رہا۔ لوگ روزگار اور روٹی کو ترس گئے ہیں۔ان کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔گوشت اور دالوں کے بعد سبزیاں بھی عام لوگوں کی دسترس میں نہیں رہیں۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی ہے جو کہ حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر غلام رسول اویسی، پیر اختر رسول قادری،صاحبزادی عقیل حیدر شاہ، امیر سلطان چشتی،ملک پرویز اکبر ساقی، علامہ محبوب رضوی، پیر اسلم حیدری، غلام شبیر قادری، خرم شاہ، شفیق شاہ، حسن منصور،گوہر خالد بٹ، چوہدری عدنان خورشید،شہباز شبیر، محمد علی، شہباز احمد،پروفیسر ساجد قادری اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومتی جماعت کی نااہلی کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بے وقعت ادارہ بنا دیا گیا ہے، حکومت آرڈیننسوں اور عدالتی احکامات کے ذریعے چلائی جارہی ہے۔

پارلیمان میں مسائل حل نہ ہونے کے باعث لوگ تنازعات کے حل کیلئے عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔جے یو پی کے اجلاس میں زوردیا گیا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور اس کا تقدس بحال رہنا چاہیے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تشکیل پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اورزوردیا گیا کہ عمران خان حکومت ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑکر افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرے۔ سیاست میں دل کھلا اور آئین کو

مقدم رکھنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع میں حکومتی نااہلی کھل کر سامنے پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ اہم عہدے پر حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ باعث شرمندگی ہے۔پیر معصوم نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اتحاد اہلسنت کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔تاکہ نظام مصطفیٰ کے نفاذ کیلئے جمہوری جدوجہد کو موثر انداز سے شروع کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…