ریکوری یونٹ افسران کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں، شہزاد اکبر نے کتنے دورے کئے؟ ریکوری یونٹ کی کارکردگی صفر لیکن خرچ شاہانہ،سرکاری دستاویزات میں انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

15  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی کے لئے قائم کیا گیا ریکوری یونٹ میں تعینات اعلیٰ افسران اور چیئرمین کے بیرونی دوروں کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میں ریکوری یونٹ کے افسران نے گیارہ غیر ملکی دورے کئے ہیں جن پر قوم کا بھاری فنڈز کے اخراجات کئے گئے ہیں۔

ریکوری یونٹ کے چیئرمین بیرسٹر شہزاد اکبر نے چار غیر ملکی دورے کئے ہیں جبکہ یونٹ ریکوری کے ممبران نے تین جبکہ یونٹ میں تعینات ماہرین نے بھی چار غیر ملکی دورے کر رکھے ہیں اور ان دوروں پر مجموعی طور پر 0.4 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ ذرائع سے حاصل سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ریکوری یونٹ کے چیئرمین شہزاد اکبر نے 28 نومبر 2018 کو سوئٹزرلینڈ کا چار دن کا دورہ کیا جس پر چار لاکھ سولہ ہزار روپے خرچ کئے گئے، چیئرمین یونٹ نے چار فروری 2019 کو لندن کا دورہ کیا جس پر دو لاکھ ستانوے ہزار سے زائد کیف نڈز خرچ ہوئے چیئرمین ریکوری یونٹ نے بائیس مئی 2019 کو دوبارہ لندن کا دورہ کیا جس پر سات لاکھ بیالیس ہزار روپے خرچ ہوئے جبکہ چیئرمین ریکوری یونٹ نے تیس جون کو دبئشی میں تیس کا دن دورہ کیا جس پر تین لاکھ اٹھارہ ہزار روپے خرچ کئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق چار فروری 2019 کو ریکوری یونٹ کے ایکسپرٹ نے لندن کا دورہ کیا جس پر تین لاکھ تریسٹھ ہزار روپے خرچ ہوئے جبکہ بائیس مئی 2019 کو ایکسپرٹ نے پھر لندن کا دورہ کیا جس پر چار لاکھ آٹھ ہزار روپے خرچ کئے گئے ایکسپرٹ نے یکم جولائی کو لندن کا دورہ کیا جس پر تین لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے خرچ ہوئے اس طرح ایکسپرٹ نے تئیس ستمبر کو دوبارہ لندن کا دورہ کیا جس پر ساڑھے چار لاکھ روپے خرچ کئے گئے دستاویزات کے مطابق ریکوری یونٹ کے دیگر ممبران نے بھی غیر ملکی دورے کئے یہ دورے سوئٹزرلینڈ اور چین میں کئے گئے جس پر مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے کے اخراجات کئے گئے ہیں یہ تینوں دورے نومبر ستمبر 2019 میں کئے گئے تھے۔ ریکوری یونٹ نے ایک سال کی کارکردگی نہ ہونے کے مترادف ہے اور ابھی تک اس یونٹ نے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ایک پائی بھی وصول نہیں کی ہے جبکہ ریکوری کے نام پر غیر ملکی دوروں کی بھرمار کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…