کراچی کے ڈاکٹروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے ، وکلاء کی جانب سے دی جانیوالی سنگین دھمکی کی ویڈیووائرل

14  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے وکلا کی جانب سے ڈاکٹروں کو دی جانے والی دھمکی کی تازہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے ڈاکٹروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔چند روز قبل پنجاب میں شروع ہونے والی وکلا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کراچی پہنچ گئی۔

کراچی بار کے الیکشن کے موقع پر کراچی کے وکلا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ڈاکٹروں کو دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں چند کالے کوٹ پہنے افراد جو اپنے آپ کو وکیل ظاہر کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں وکلا کی جانب سے ڈاکٹروں کو جواب دینے کا عمل بہت اچھا تھا۔اس ویڈیو میں ایک کالے کوٹ میں ملبوس نوجوان نے کہاکہ پہلے ڈاکٹروں نے حملہ کیا تھا اور انہیں ہماری طرف سے جواب دیا گیا ہے، کہیں کا بھی اسپتال ہو، سرکاری ہو یا غیر سرکاری ہم ڈاکٹروں کو نہیں چھوڑیں گے، یہ ملک وکلا نے بنایا ہے ڈاکٹروں نے نہیں۔ان وکلا نے کہاکہ ڈاکٹروں، پولیس اور کسی بھی ایجنسی نے وکلا کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھایا تو پاکستان کے کسی بھی اسپتال میں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے، وکلا پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔اسی ویڈیو میں ایک اور کالے کوٹ میں ملبوس نوجوان نے کہاکہ ہم ان وکلا کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹروں اور پولیس والوں کو مارا ہے، انہوں نے بہت اچھا کیا ہے۔ویڈیو میں ایک اور وکیل نے کہا کہ جن وکلا نے ڈاکٹروں کو مارا ہے ہم ان کی سپورٹ میں کراچی سے نکل رہے ہیں اور کل لاہور کا کوئی ڈاکٹر اور کوئی اسپتال نہیں بچے گا۔ویڈیو بنانے والے نوجوان وکیل نے کہا کہ ہم کراچی میں ڈاکٹروں کو نہیں چھوڑیں گے اور اگر یہ ڈاکٹر اور پولیس پروٹیکشن چاہتے ہیں تو ہم سے معافی مانگیں، ہم کراچی بار کے الیکشن میں مصروف ہیں اور زیادہ ضرورت ہوئی تو ڈاکٹروں کو جواب دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…