پاکستان کی  کتنے فیصد آبادی واٹس ایپ سے لاعلم ہے؟ گیلپ سروے میں حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے

13  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 39 فیصد لوگ میسیجنگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں کل 39 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے، باقی 61 فیصد لوگوں کو واٹس ایپ پلیٹ فارم کے بارے میں معلوم ہی نہیں یا تو وہ اسے استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے اس سروے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے۔سروے کے مطابق واٹس کے استعمال میں پاکستان کے تمام شہری علاقوں کی بات کی جائے تو 48 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہے جب کہ اس کے برعکس اگر دیہی علاقوں کی بات کریں تو اس کی تعداد 34 فیصد ہے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں 56 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال نہیں کرتی، 6 فیصد آبادی کو واٹس ایپ کے بارے میں معلوم ہی نہیں، اسی طرح شہری علاقوں میں 49 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرتی، 3 فیصد آبادی کو ایپ کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔سروے کے مطابق وہ نوجوان جو 90 کی دہائی میں پیدا ہوئے ان میں واٹس ایپ کا استعمال30 سال کی عمر کے لوگوں سے زیادہ پایا گیا۔30 سال سے کم عمر کی 46 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے،30 سے 50 سال کی عمر کی 36 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔دوسری جانب سروے میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی 8 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہے۔گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کا جنسی اعتبار سے نتیجہ دیکھا جائے تو یہ کافی حیران کْن تھا۔سروے میں شامل کْل لوگوں میں سے 59 فیصد مرد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، اسی طرح خواتین کی بات کی جائے تو 25  فیصد خواتین واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…