لاہور واقعہ کے بعد وکلاء کیلئے نیا ایس ا و پی جاری، وکلاء یونیفارم میں سفر نہ کریں، عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے مزید کیا ہدایات دی گئی ہیں؟

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)لاہور واقعہ کے بعد اسلام آباد بار نے وکلا کے لیے نیا ایس او پی جاری کر دیا ہے۔وکلا یونیفارم میں سفر نہ کریں،کالا کوٹ دفتر الماری میں ہی رکھیں،گاڑیوں میں لگی ایڈووکیٹس کی نمبر پلیٹس فوری اتارنے کا حکم۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ اسلام آباد بار میں گزشتہ روز لاہور واقعہ پر ایک اجلاس ہوا اور اس میں تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا،اور یہ طے پایاکہ اب جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک وکلا کالا کوٹ دفتر میں رکھ کر جائیں اور گاڑیوں کی

نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹس کی تحریر بھی ختم کر دی جائے،اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سینئر وکلا سوشل میڈیا سمیت تمام میڈیا پر عوامی حق میں گفتگو کریں اور لاہور واقعہ سے متعلق کوئی سخت زبان استعمال نہ کی جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی غیض و غضب سے بچنے کے لیے وکلا کی صفوں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے اور ان کا خیال ہے کہ عوام نے اگر وکلا سے لاہور واقعہ پر بدلہ یا کسی ناراضگی کا اظہا رکیا تو وہ ناقابل تلافی نقصان کا پیش خیمہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…