وزیراعظم نے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بزرگ پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا گیا، وزیراعظم پاکستان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرز کو ملنے والی رقم 62 فیصد اضافے کے ساتھ 5250 سے بڑھا کر 8500 روپے کر دی ہے جس سے پنشنر کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اس سرمائے کا کثیر حصہ خود ادارے کی اصلاح سے حاصل ہو رہا ہے۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے،18 منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔زلفی بخاری نے کہاکہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10 سال کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے ذمہ دار کون ہیں؟ ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زدعام تھا۔انہوں نے کہا کہ اب ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ کمپنیوں کو ای او بی آئی کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔ ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھ پر بھی مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا۔ وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو، پنشنرز کا پیسہ 18 پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ ای او بی آئی اے میں 21 ارب کی وصولیاں کی گئیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہے ہیں، حکومت سے ہم کچھ نہیں لے رہے۔ ہم کرپٹ ادارے اور سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…