طاقت والے ملاقات کروانے سے ڈررہے ہیں،اندر کیا چھپایا جارہا ہے؟بکا خیل کیمپ جانے سے روکنے پر اے این پی کا شدید ردعمل

12  دسمبر‬‮  2019

بنوں (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بطور پاکستانی بکاخیل کیمپ کا دورہ کرنا ان کا حق ہے لیکن افسوس کہ آج ایک آزاد اور خود مختار پاکستان میں اپنے بھائیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ بنوں کے تنظیمی دورے کے چوتھے روز بکاخیل کیمپ میں جانے سے روکنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے متاثرین وزیرستان کیلئے سردی میں کچھ انتظام کیا ہے یا نہیں۔

کیمپ میں جانے سے روکے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ آج کا دن بھی تاریخ کے اوراق میں یاد رکھا جائیگا۔ کیا صرف ملاقات سے بھی اب ملک کے طاقتور ڈرنے لگے ہیں اورکیمپ کے اندر کیا ہے جو چھپایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی ہے کہ ان کو اپنے لوگوں سے ملنے نہ دیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی آواز پسے ہوئے اور مظلوم طبقے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے رہینگے۔ خطے میں جنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کے ہزاروں کارکن شہید ہوئے ان سے کہا گیا کہ اس نے پرایا جنگ اپنایا جبکہ ہم تو اسے روز اول سے فساد کہہ کر آرہے ہیں۔ آج چالیس سال بعد ہمارے اسلاف کے کہے ہوئے الفاظ کو ہر شخص اپنا کر بڑے فخر کے ساتھ دہرارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل پر قبضے کے لئے پختون سرزمین کو جنگ کا مرکز بنادیا گیا ہے۔ اگر ہم اپنی قوم کے حقوق مانگنے سے باز آجائیں تو سارے بڑے عہدے اور مناصب ہمارے ہوں گے۔ ہماری پارٹی اور ہم کو اس لئے پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ ہم اپنی قوم کے حقوق، گیس، بجلی کی رائلٹی اور پختونوں کے اتحاد کی بات کرتے ہیں۔ لیکن وہ کسی بھی منصب یا سیاسی فائدے کو نہیں دیکھیں اور یہ حقوق مانگتے رہیں گے،ایسے مناصب کو ٹھوکر مار رد کرتے ہیں۔ وسائل کی جنگ کوجیتنے کے لئے اختیار اپنا بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…