قومی خزانے میں کتنی بڑی رقم آنیوالی ہے؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زردای نے پلی بارگین نہ کی تو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مستقبل ختم ہو جائے گا،الیکشن کا مطالبہ کر نے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

اپوزیشن نے2013 اور2018کے انتخابات تسلیم نہیں کیے ، یہ کس قسم کے الیکشن چاہتے ہیں ؟چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہوناچاہیے،کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں چلی گئیں جس سے دنیا کو عدم برداشت کا پیغام گیا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، اب انہوں نے پلی بارگین کرنی ہے اور اس سے بہت سے پیسے پاکستان آنے والے ہیں۔لاہور میں وکلا کی جانب سے توڑ پھوڑ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں چلی گئیں جس سے دنیا کو عدم برداشت کا پیغام گیا۔وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم اذنی چاہیے، اپوزیشن نے2013 اور2018کے انتخابات تسلیم نہیں کیے، یہ کس قسم کا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہوناچاہیے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ارکان اور جج ان کی مرضی کا ہو۔شیخ رشید نے کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کو کم کرنا ہے، اپوزیشن ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ ذمہ دارانہ بیان دے۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں عام آدمی جن مسائل سے گزر رہا ہے ان کا حل عمران خان کی حکومت جلد نکال لے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…