غنڈہ گردی میں جو بھی ملوث ہے اسے معاف نہ کیاجائے،ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، شہباز شریف نے پی آئی سی واقعہ پر بڑا مطالبہ کر دیا

11  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ غنڈہ گردی میں جو بھی ملوث ہے اسے معاف نہ کیاجائے،آج جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مریضوں کی اموات پر بیحد صدمہ ہے،بے گناہ جان سے جانے والے مریضوں کو کیا زرتلافی کوئی دے سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے

تحت سزا ملنی چاہیے،آج صرف اور صرف پاکستان اور معاشرے کا نقصان ہوا جس پر دلی رنج وغم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے طبقات کے درمیان تصادم ہونا حکومتی بدانتظامی کی بدترین مثال ہے،واقعات بتارہے ہیں کہ حکومت نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا نہ ہی تدارک میں سنجیدگی دکھائی۔ڈاکٹرز اور وکلاء کے اس جھگڑے کی اصل قیمت بے گناہ اور معصوم مریضوں نے اپنی جان سے ادا کی،قانون پڑھنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو پھر قانون اور انصاف کا نظام کیسے چلے گا؟،زخموں پر مرہم لگانے والے زخم لگانے لگیں تو پھر مسیحائی کیسے ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…