عارف علوی ایوان صدر میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں،جنہیں یہاں ووٹ ملے ہیں وہ سب غائب ہیں جنہیں ووٹ نہیں ملے وہ یہاں کام کروارہے ہیں، صدر عارف علوی کے حلقے کے لوگ پھٹ پڑے۔عارف علوی اور مقامی ایم این ایز، ایم پی ایز کو کھری کھری سنادیں‎

11  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں صدر پاکستان عارف علوی کے حلقہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب سے وہ یہاں سے جیت کر گئے ہیں اس کے بعد ابھی تک انہوں نے اپنا چہرہ تک نہیں دکھایا ۔ جو ترقیاتی کام یہاں پر ہو رہے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کروا رہی ہے ۔ عارف علوی تو کیا ان کی پارٹی کا کوئی شخص یہاں نہیں آرہا کہ جس حلقے سے ووٹ لیے ان کی عوام کس حال میں ہے ۔

جب سے تحریک انصاف یہاں آئی ہے تب سے ابھی تک کوئی کام نہیں کروایا ، علاقے کی حالت بگڑ گئی ہے اس لیے عارف علوی صاحب پتہ نہیں آپ کہاں ہیں ، اسلام آباد سے تو آپ جیتے نہیں تھے ووٹ لے کر آپ کراچی سے جیتے ہیں،آپ اگر نہیں آ سکتے تو آپ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہی آجاتے، مہربانی فرما کر آپ کراچی سائوتھ کی طرف بھی توجہ دیں۔ میرے پاس کہنے کو بہت الفاظ ہیں لیکن میں جو بھی بولوں گا وہ ان تک پہنچیں گی نہیں کیونکہ میں میڈیا والوں کو بھی جانتا ہوں ۔ یہ لوگ اپنا اپنا پیٹ بھریں گے جب انہیں ووٹ کی ضرورت ہو گی تو اس علاقے کی طرف لوٹ آئیں گے ، اگر عارف علوی دوبارہ الیکشن لڑتے ہیں تو وہ ووٹ کیلئے اس علاقے میں تو انہیں کوئی شخص ووٹ نہیں دے ۔ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ عارف علوی جب سےصدر پاکستان بنے ہیں انہوں نے اس حلقے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ جب وہ الیکشن لڑ رہے تھے تو وہ یہاں پر آتے تھے بلکہ ہر دوکان پر جاتے اور ووٹ مانگتے تھے لیکن اب وہ ایسے غائب ہیںجیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہیں وہ پیپلز پارٹی کروارہی ہے ، ایک سوال کےجواب میں شہری کا کہنا تھا کہ وہ صدر پاکستان ہیں ، عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں وہ ہمارے پاس کیوں آئیں گے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…