نیب کو آزادانہ تحقیقات کا موقع ملا تو وفاقی کابینہ ختم ہوجائیگی

10  دسمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیب نے ابھی حکومتی عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا آغازنہیں کیا لیکن صدر مملکت پریشان ہوگئے ہیں، صدر ریاست کا سربراہ ہیں ان کا کام اداروں کو مضبوط کرنا ااوران کی کارکردگی بہتر بنانا ہے لیکن وہ تو نیب کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کا کہنا ہے کہ وزراء نیب کے

حوالے سے کوئی موقف نہ دیں جبکہ صدر مملکت کہہ رہے ہیں کہ نیب خبروں پر نوٹس نہ لے۔صدر مملکت جانتے ہیں کہ نیب کو آزادنہ تحقیقات کاموقع ملا تو وفاقی کابینہ ختم ہوجائے گی۔صدر مملکت کسی بد عنوان عنصر کو بچانے کی کوشش نہ کریں لیکن تحریک انصاف میں ہر شخص اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کاکام کررہا ہے، جب صدر مملکت ہی نیب کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو وہ کس طرح کھل کر کام کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…