مقبوضہ وادی  جیل کی شکل اختیار کرگئی ہندوستانی فوج نے کیا کام شروع کر دیا

8  دسمبر‬‮  2019

روالپنڈی(این این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کا کہ کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کے خلاف آواز بلند کر کے اپنا دینی اور ملی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز معروف بزنس مین اور پنجاب کے ایوینسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس کی

طرف روضہ رسول ﷺ کے چابی بردار الشیخ نوری محمد علی کے عزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، سابق ایم این اے انجم عقیل،ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر سردار صغیر چغتائی ،چیئرمین سردار محمد شریف ،سردار عمران تنویر ،سابق نیول چیف ایڈمرل عبدالعزیز مرزا،جنرل ریٹائر ڈ ،سابق وزیر داخلہ حبیب خان ،ایڈمرل ریٹائرڈ محمد تسلیم ،ایڈیشنل آئی آزادکشمیر سردار فہیم عباسی ،وفاقی سیکرٹری سردار کیپٹن جعفر ،ڈی آئی جی اسلام آباد محمدعمران ،شہباز ظہیر،عمرزاہد ملک ،طارق آفریدی ،سیٹھ رزاق ،پروفیسر ڈاکٹر معصوم یوسفزئی ،ودیگر موجود تھے۔ سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ وادی کو جیل میں بدل دیا ہے۔80لاکھ کی آبادی بھارتی فوج کے رحم وکرم پر ہے۔ عوام کو دنیا سے کاٹ کر رکھ دیاگیا۔ ذرائع ابلاغ پر پابندیاں ہیں اور یہ صورتحال کسی بڑے انسانی المیہ کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ اس ساری صورتحال کا مقابلہ کشمیری عوام تنہا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے اور دنیا بھر کے مسلمان عوام اور ریاستوں کو اس صورتحال پر خاموش تماشائی بن کر رہنے کے بجائے ظلم کے ہاتھ کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ او آئی سی اور امریکہ جیسے بااثر ممالک نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو جنوبی ایشیاء کسی تباہی کا شکار ہوسکتا ہے۔ خطے میں تین ایٹمی طاقتیں براہ راست آمنے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پھیلے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ 125دنوں سے جاری کرفیو نے کشمیریوں کو گھر سے باہر نکلنا مشکل کر دیا ہے۔ نریندر مودی اپنی حرکتوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کشمیر 125دن سے محاصرے کا شکار ہے۔ مشکلات کے باوجود کشمیری عوام نے ہندوستان کو جبر اور قبضے کو قبول نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…