شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر کو ’جاہل‘ قرار دیدیا،سنگین الزامات عائد

6  دسمبر‬‮  2019

لندن(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جاہل قرار دے دیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں شہبازشریف فیملی کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھولا جس میں انہوں نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کے مطابق شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا، حمزہ اور سلمان شہباز کے اثاثوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ان الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سلیمان شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ شہزاد اکبر نے ایک لفظ نہیں کہا کہ سرکاری خزانے میں کہاں کرپشن کی گئی ہے۔سلیمان شریف کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نجی کاروبار کو بدنام کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے نام نہاد احتساب سیل نے پریس کانفرنس کی تھی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف پر جھوٹے الزام لگائے گئے، لگتا ہے کہ یہ حکومت نہیں کوئی مزاحیہ تھیٹر ہے  حالانکہ سپریم کورٹ میں حکومت اور نیب نے شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…