عمران خان بہت خطرناک آدمی ہے، اس سے بچ کر رہنا، بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو انتباہ کردیا، حیرت انگیز انکشافات

5  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان بہت خطرناک آدمی ہے، اس سے بچ کر رہنا، یہ بات سینئرتجزیہ کار عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نوجوت سدھو کے حوالے سے بتائی، انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو جو بھارت کا معروف کرکٹر رہا اور اب سیاستدان بھی ہے اور اس کا کرتار پور راہداری میں بھی کردار ہے اور وہ عمران خان کا دوست بھی ہے،

عمران خان نے کہا کہ ایک دفعہ میری سدھو سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتہائی خطرناک آدمی ہے آپ جس لیول پر جا کر کسی آدمی کو آپ سوچ سکتے ہیں کہ وہ ہوشیار ہے تو عمران خان اس لیول سے اوپر کا ہوشیار آدمی ہے، یہ آپ لوگوں کو وقت بتائے گا، تجزیہ کار عمران خان نے کہا کہ میں نے سدھو سے کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین پاکستان میں بہت زیادہ ہے اور ساری سیاسی پارٹیاں مخالف ہیں تو آپ کا کیا خیال ہے، جس پر سدھو نے کہاکہ ان کو اگر مشورہ دیناہو تو میں یہی مشورہ دوں گا کہ اس آدمی سے بچو، تم اس کو نہیں جانتے۔ اسی طرح کے خان صاحب کے جتنے پرانے جاننے والے ہیں وہ بھی کہتے ہیں، تجزیہ کار عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اتنی کتابوں کے نام نہیں یاد ہوں گے جتنی وزیراعظم عمران خان نے پڑھی ہیں۔عمران خان ایک پڑھا لکھا آدمی ہے اور اس کو چیزوں کاپتہ ہے، عقل مند تو وہ ہے، تجزیہ کار نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم ایک متبادل سوچ بانٹنے کا ماسٹر ہے، وہ لوگوں کی توجہ بدل دینے میں ماہر ہے۔ وہ جو چاہتاہے کہ لوگ یہ سوچیں تو وہ لوگوں کو وہ سوچ دے دیتا ہے لوگ پھر وہی سوچتے ہیں، اسی پر پروگرام ہوتے ہیں، اسی پر بات ہوتی ہے، اسی پر لے دے ہوتی ہے، اسی پر ماردھاڑ ہوتی ہے اور وہ مزے سے چپ کر انجوائے کرتے ہیں، میرے خیال میں وہ جان بوجھ کر ایک جملہ پھینکتے ہیں ایک ہلکی سے چنگاری لگاتے ہیں اور ایک آگ بن جاتی ہے، سارے شور مچاتے ہیں، جو وہ چاہتا ہے لوگ اس طرف چل پڑتے ہیں اور جس طرف وہ نہیں چاہتا کہ لوگ چلیں اس طرف وہ لوگوں کو نہیں جانے دیتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…