اظہر علی کی کپتانی سے چھٹی ؟ٹیم میں اکھاڑ بچھاڑ کا فیصلہ وزیراعظم کرکٹ کی بہتری کیلئے کیا کرنے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

4  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئر مین اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے، وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب کرکٹ کی اصلاح پر بھی توجہ دیں گے،معیشت کیطرح کرکٹ کو بھی پوری طرح اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کیساتھ تمام کھیلوں کو انکا حقیقی مقام دلوایا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے حقیقی ٹیلنٹ کی نگہداشت ممکن ہوسکے گی۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جوگاڑ سے کرکٹ ٹھیک ہوگی نہ اسکا سہارا لیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ ڈھانچہ طویل مدتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کرکٹ واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا کردار نہایت کلیدی اور اہم ہوتا ہے، کرکٹ میں کپتان ہی ٹیم چلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کس نے خراب ریکارڈ کے باوجود اظہر علی کو کپتانی سونپی، اظہر علی فطری طور پر کپتان نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…