ڈی جی نیب لاہور کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر ، وجہ سامنے آگئی

4  دسمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پارک ویو سوسائٹی کے متاثر ین نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ متاثرین  نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں  ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا کہ علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی میں 2018 میں پلاٹ خریدے تاہم ابھی تک قبضہ نہیں ملا، اس پر عدالت نے 31 نومبر 2019 کو نیب کو احکامات جاری کیے تھے جن پر ڈی جی نیب لاہورنے 1 ماہ اور 3 دن گزرنے کے باجود عمل درآمد نہیں کیا۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ

علیم خان اور دیگر نے جھانسہ دے کر جعلی نقشہ جات اور ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر پلاٹس فروخت کیے، ہمیں سبز باغ دیکھا کر ہماری عمر بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، اب تک مذکورہ سوسائٹی میں ہزاروں افراد سے1 ارب تک کا فراڈکیا جا چکا ہے۔متاثرہ افراد نے کہا کہ پلاٹوں کی تمام قسطیں جمع کروا چکے ہیں نیب کو تمام ریکارڈ بھی فراہم کردیا ہے، لیکن نیب لاہور کیجانب سے انکوائری کو التوا میں ڈال دیا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے، عدالتی احکامات ہر عملدرا?مد نہ کرنے پر ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…