عمران خان کو ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی،اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، فواد چوہدری نے”اشارہ“ دیدیا

3  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نے منہ کی کھائی، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں،نوازشریف کی بیماری پر ہمیں اعتراض نہیں اللہ انھیں صحت دے،

بھارت کاغیرذمہ دارانہ خلائی مشنزایکوسسٹم کیلئے خطرناک ہے، بین الاقوامی آرگنائزیشنزکوسختی سے نو ٹس لینے کی ضرورت ہے، مودی سرکار سائنس کی ترقی نہیں بلکہ سیاست چمکانے کیلئے کام کررہی ہے۔ منگل کو ایک بیان میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ ترمیم کے معاملے پرابھی سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آئے گا، دیکھا جائے گا کہ آئین میں نظرثانی کی جائے یا ترمیم کی ضرورت ہے، پورے ایوان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہورہاہے، امید ہے تمام امور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں لڑتے، اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا نوازشریف کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بیمار ہیں تو صحیح کہتے ہوں گے، ہمارا موقف صرف یہ تھا جو سہولت ان کوملی وہ سب کو ملنی چاہیے، نوازشریف کی بیماری پر ہمیں اعتراض نہیں اللہ انھیں صحت دے، ہمارااعتراض نوازشریف کو علاج کیلئے باہرجانیکی سہولتوں پر تھا۔ان کاکہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ممبران، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پراتفاق ہوجائے گا، پہلے ایسے موضوعات کو اٹھایاجارہا ہے، جن میں فاصلے کم ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نے منہ کی کھائی،

پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں اور بلاول کی پارٹی اب سکر کر صرف اندرون سندھ کی جماعت رہ گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان تگڑے آدمی ہیں ان سے اچھی چوائس نہیں ہے، میرانہیں خیال وزیراطلاعات پنجاب کیلئے فیاض الحسن جیسا کوئی اور موجود ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس نے لمبے عرصہ اقتدار میں

رہنے والوں کیساتھ کام کیا ہوگا، بیوروکریٹس کارکردگی کی بنیاد پر رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے، سیاست بہتے دریا کی طرح ہے روزانہ کی حکمت عملی بناکرچلناپڑتاہے، اداروں میں برابری کی سطح پر کام جاری ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔طلبہ یونین کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز ایسی ہونی چاہیے طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے کردارادا کرے،ایسی طلبہ یونینز نہیں چاہئیں

جوجتھوں کاکردار،بھتے وصولی جیسے کام کرے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا بھارت خلا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے کی وجہ ہے، بھارت کاغیرذمہ دارانہ خلائی مشنزایکوسسٹم کیلئے خطرناک ہے، بین الاقوامی آرگنائزیشنزکوسختی سے نو ٹس لینے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکو سسٹم کا تعلق پوری دنیاسے ہے، بھارت سیاسی مشہوری کیلئے سائنسی معاملات پر غیرسنجیدگی دکھارہاہے، مودی سرکار سائنس کی ترقی نہیں بلکہ سیاست چمکانے کیلئے کام کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…