حکومت پنجاب نے شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر کو چلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،مل پر کسانوں کے کتنے کروڑ کے بقایاجات ہیں؟ حیرت  انگیز انکشاف

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

بھوانہ(آن لائن) حکومت پنجاب نے کسانوں کے55کروڑ روپے بقایاجات کی ادائیگی تک شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر کو چلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے مل انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ کسانوں کے بقایات کی سو فیصد ادائیگی تک یہ مل دوبارہ نہیں چلے گی،

مل انتظامیہ نے کسانوں سے گنا کی خریداری کا دوبارہ پروگرام نیایا تھا اور گاؤں گاؤں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ غریب کسانوں کے گزشتہ سال کے55کروڑ کی ادائیگی باقی ہے جب تک سابقہ بقایاجات ادا نہیں ہوتے اس وقت تک مل کو دوبارہ چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، رمضان شوگر مل بھوانہ کے مالکان میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز ہیں جو غریب کسانوں کے 55کروڑ روپے ہضم کر چکے ہیں، اور ایک سال سے گنا کی ادائیگی کرنے سے انکاری ہیں، چنیوٹ اور جھنگ اضلاع کے 5ہزار گنا کے کاشتکار ایک  سال سے اپنی ادائیگیوں کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن شریف خاندان نے ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، ڈی سی آفس چنیوٹ اور اے سی آفس بھوانہ کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جارہا ہے، تاہم کین  کمشنر پنجاب شریف خاندان کا ذاتی ملازم بنا ہوا ہے، جس نے ریونیو ایکٹ کے تحت ادائیگی کرانے ہیں  ایکشن نہیں لیا  جبکہ چیف  سیکرٹری پنجاب ناصر کھوکھر بھی کمزور آدمی ہیں وہ بھی سخت ایکشن نہیں لے سکے جس کے نتیجہ میں  اب  مقامی انتظامیہ کو ہی  ایکشن لینا پڑا ہے اور ہو سکتا ہے کہ طاقتور مافیا ان دیانتدار  افسران کا تبادلہ بھی نہ کرا دیں جس پر کسان پھر احتجاج کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…