لنگر خانہ بنانا آپ کا کام نہیں ، لوگوں کو مرغیوں اور کٹوں کی ضرورت نہیں آپ بائیس کروڑ عوام کا ملک چلا رہے ہیں ؟ لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے توان کا مذاق بھی نہ اڑائیں، ن لیگ وفاقی حکومت پر برس پڑی

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں،اسد عمر نے اقتدار سے قبل لوگوں کو خواب دیکھائے،کنٹینر پر آپ کا حساب کتاب نہیں ہوتا تھا،اب حکومت میں ہیں اور حساب کتاب بھی ہوگا۔چینی مافیا کا پیٹ پتہ نہیں کب بھرے گا۔وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرائس کنٹرول پر ایوان میں خطاب کررہی تھیں۔

انہوںنے کہاکہ چینی مافیا نے الیکشن کمپئین پر جو پیسے لگائے وہ پورے کررہے ہیں۔اسد عمر نے پارلیمنٹ میں چینی مافیا کے پورے بیک اپ کا اعتراف کیا۔پچاس روپے کلو والی چینی 80روپے میں فروخت ہورہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاپی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشینوں کے الیکشن اخراجات کب تک پورے ہونگے۔دو سولوگوں نے جو معاشی ویژن تیار کیا وہ لنگر خانے پر آکر ختم ہو گیا ہے۔لنگر خانے بنانا حکومت کا کام نہیںٹرسٹ اور این جی او بناتے ہیں۔عمران خان کوئی چیرٹی یا این جی او کا ادارہ نہیں چلا رہے۔عمران اس وقت بائیس کروڑ عوام کا ملک چلارہے ہیں۔اس ملک لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے۔قوم کو مرغیوں اور کٹوں کی ضرورت نہیں روزگار کی ضرورت ہے۔اس حکومت کے پہلے سال میں چھ لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔پرائس کنٹرول ایپ صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے۔پی ٹی آئی کاپی پیسٹ سوشل میڈیا پر ہی چل سکتی ہے۔گرائونڈ پر حکومت کی کارکردگی صفر بھی نہیں ہے۔نا اہلوں اور نالائقوں کی ٹیم اس ملک پر مسلط کردی گئی ہے۔ان کی کارکردگی پوچھیں تو موڑ خراب ہو جاتے ہیں۔دھمکیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے سے غریب کا پیٹ نہیں برے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…