برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کس کے نام تعریفی خط لکھ دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئیں تھیں جہاں ان کے لباس اور مشرقی انداز اپنانے کے خوب

چرچے بھی ہوئے تھے۔کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے لیے لباس پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ترتیب دیا تھا۔ لوگوں کی جانب سے لباس کی پسندیدگی کے بعد کیٹ مڈلٹن بھی خدیجہ شاہ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں اور ان کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔برطانوی شہزادی نے اپنے خط میں پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے تیار کردہ ملبوسات کی تعریف کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ دوبار پاکستان آئیں گی۔کیٹ مڈلٹن نے ڈیزائنر کے نام خط میں لکھا کہ دورہ پاکستان میں میرے لیے بہترین لباس کا انتخاب کرنے کا بہت شکریہ، مجھے تمام ملبوسات بے حد پسند آئے۔خط میں انہوں نے خدیجہ شاہ کے وقت اور محنت کا بہت شکریہ ادا کیااور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر برانڈ کی سربراہ ڈیزائنرخدیجہ شاہ نے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…