چودھری شوگر ملز کیس، عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، سابق وزیراعظم کے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع بھی دیدی گئی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں

چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت جج امیر محمد خان نے کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کو عدالت پیش کیا گیا، انہوں نے عدالت کے روبرو درخواست جمع کروائی کہ انہیں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنی دیا جائے، عدالت نے مریم نواز کی استثنی اور نوازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز ریفرنس فائل ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی۔قبل ازیں مریم نواز کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پہنچایا گیا، لیگی وکلا نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو لیگی وکلا گریبان سے پکڑ کو دھمکیاں دیتے رہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…