بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات،فاروق ستار کا ردعمل سامنے آگیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (آن لائن )ایم کیو ایم کے سابق کنوینر فاروق ستار نے بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات کی تردید کردی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نائن زیرو کا کیئرٹیکر نہیں رہا‘ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں۔

یہ ذمہ داری عامرخان‘ کنور نوید ‘ انیس قائم خانی کے پاس رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا، ہمیشہ سیاسی سیٹ اپ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔ میرے خلاف سازش ہورہی ہے جو سامنے آجائے گی تاہم میں سختی سے اس بیان کی تردید کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پولیس نے ضلع وسطی سے ایم کیو ایم لندن کے بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش 96افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ رہا ہے۔ایس ایس پی ضلع وسطی کیپٹن (ر) غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم کا ٹارگٹ کلنگ گروپ 43 ٹارگٹ کلر پر مشتمل تھا، ٹارگٹ کلرٹیم نے 2 فوجی جوانوں کو قتل کیا‘گروہ نے پاک فضائیہ، پولیس کے ایک ایک اہلکار کو قتل کیا۔ ملزم 1996 ء میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار‘1997 ء میں رہا ہوا‘ تاہم ایک سال بعد ملزم پیرول پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا‘روپوشی کے دوران ایم کیوایم لندن گروپ ملزم کو پیغامات پہنچاتا تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔ ملزم کا دعویٰ ہے کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی۔

سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی‘ 90 میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔یوسف عرف ٹھیلے والا نے بتایا کہ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنماؤں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔دوسری جانب پولیس نے یوسف ٹھیلے والا کو عدالت میں پیش کر کے23 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…