ایمریٹس نے 16 ارب ڈالر مالیت کے کتنے جہازوں کی خریداری کا اعلان کر دیا،جہاز کن خصوصیات کے حامل ہیں؟

20  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے دبئی ایئر شو 2019 میں 16 ارب ڈالر مالیت کے حامل 50عدد اے 350-900 ایکس ڈبلیو بی (A350-900 XWB) عدد جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جہاز رولس رائس ٹرینٹ ایس ڈبلیو بی انجنز سے پرواز کرتے ہیں ہیں۔ توقع ہے کہ ایمریٹس کو یہ پہلا نیا جہاز مئی 2023 میں حاصل ہوجائے گا اور سال 2028 تک تمام جہازوں کی ڈیلوری جاری رہے گی۔

ایمریٹس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اعزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے ایئربس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گیولاؤمی فاؤری نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ ایمریٹس نے رواں سال جنوری میں 30 عدد A350طیاروں 40 عدد A330نیوز طیاروں کی خریداری کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایمریٹس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اعزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، “آج ہم 50 عدد A350ایکس ڈبلیو بی طیاروں کے آرڈر پر خوش ہیں۔ یہ جہاز رولس رائس ٹرینٹ ایس ڈبلیو بی انجنز سے پرواز کرتے ہیں۔ ان کے انتخاب کے لئے مختلف جہازوں کے آپشنز اور اپنے فضائی بیڑے کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ ایمریٹس کی دیرینہ حکمت عملی ہے کہ جدید اور بہترین جہازوں میں سرمایہ کاری کی جائے اور ہم A350ایکس ڈبلیو بی جہازوں کی کارکردگی سے پرامید ہیں۔ ” انہوں نے کہا، “اپنے A380اور 777 جہازوں کو ملانے کے ساتھ A350جہازوں سے ہمیں گنجائش، رینج اور تعیناتی کے اعتبار سے اضافی سہولیات میسر آئیں گی۔ درحقیقت ہم اپنے بزنس ماڈل کو مستحکم بنا رہے ہیں تاکہ اپنے دبئی مرکز کے ذریعے بہترین انداز سے آرام دہ سفر فراہم کیا جائے۔ ” شیخ احمد نے مزید کہا، “16 ارب ڈالر کے اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات کے ایوی ایشن سیکٹر کے مستقبل پر ہمارا اعتماد ظاہر ہوتا ہے اور دبئی کی حکمت عملی یہ ہے کہ عالمی سطح پر شہروں، علاقوں اور ملکوں کو عالمی معیار اور جدید ایوی ایشن سیکٹر کے ذریعے جوڑے۔” ان طیاروں کے حصول سے ایمریٹس نہ صرف علاقائی سطح پر بلکہ دبئی سے پرواز کرنے والی 15 گھنٹے تک پرواز کرنے والی نئی مارکیٹوں میں وسعت لائے گا۔ ایمریٹس اپنے A350جہازوں میں جدید ترین سامان نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں مختلف اقسام کے کیبن کی کنفیگریشنز بشمول پریمیئم اکانومی شامل ہے۔ ایمریٹس اس وقت چوڑی جسامت اور بہترین کارکردگی کے حامل جدید ایئر بس A350اور بوئنگ 777 جہاز آپریٹ کررہا ہے۔ اپنے دبئی مرکز سے ایئرلائن ایوارڈ یافتہ انفلائٹ اور آن گراؤنڈ خدمات فراہم کرنے کے ساتھ دنیا کے چھ براعظموں کے 150 شہروں میں سفری سہولیات پیش کرتا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…