کس سیاسی جماعت کے لوگ مجھ سے منسوب کر کےسوشل میڈیا پر جعلی پیغامات چلا رہے ہیں‘؟اعتزاز احسن کے صبر کا پیمانہ لبریز، نام لے دیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست سمجھتا ہوں،ایک کو ریلیف دینے سے صوبائی تاثر اجاگر ہوگا اوریہ صورتحال پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔

میں سیاسی طور پر نواز شریف کا بہت بڑا مخالف مخالف ہو ں لیکن سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کے ذریعے جو جو بیانات جاری کئے جارہے ہیں ا ن سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا کام ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب کے بیٹے ،سمدھی اور بھتیجا بھی مفرورہے ،اب میاں صاحب خود بھی جا رہے ہیں اور مریم کو اکیلے چھوڑ کر جا رہے ہیں،ہائیکورٹ نے تکنیکی بنیادون پر درست فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت لی ہے اور ملزم ملک کے جس بھی حصے میں ہو اسے متعلقہ تاریخ پر عدالت پہنچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے درخواست دی ہے کہ ان کا کیس کراچی میں سنا جائے ۔سندھ سے فون آرہے ہیں کہ نواز شریف پنجابی ہیں تو انہیں باہر بھیج رہے ہیں اگر سندھی ہوتے تو نہ بھیجتے ، ایک کو ریلیف دینے سے صوبائی تعصب اجاگر ہوگا ،آصف زرادری کا کیس کراچی میں سنا جانا چاہیے مگر اسلام اباد میں سنا جارہا ہے ،آصف زرداری کیس کی سماعت فی الفور کراچی منتقل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میں نواز شریف کا سب سے بڑ امخالف ہوں لیکن میری طرف سے جعلی ٹوئٹس اور واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے جارہے ہیں ۔

میں سخت باتیں کرتا ہوں لیکن ان جعلی پیغامات میں جو باتیں کی جارہی ہیں وہ میری نہیں کیونکہ مگر میرا لہجہ پارلیمانی ہے ،میرے نام سے سوشل میڈیا پر پیغامات پی ٹی آئی والے بنا کر بھیج رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ای سی اہل میں نام ڈالنا یا نہ ڈالنا حکومت کا کام ہے ،ضمانت کا مطلب ہے کہ آئندہ تاریخ پر عدالت حاضری یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…