کرتار پور کا منصوبہ قادیانیوں کو نوازنے کیلئے بنایا گیا،ہر گزرتا دن پہلے سے سخت ہوگا، جمعیت علماء اسلام(ف) نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پوری قوم سراپا احتجاج ہے،عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے الیکشن کا ڈھونگ رچایا گیا، کرتار پور کا منصوبہ بنیادی طور پر قادیانیوں کو نوازنے کیلئے بنایا گیا، مودی اور عمران استاد اور شاگرد ہیں،استاد کشمیر اور بابری مسجد ہڑپ کر گیا،نالائق شاگرد اپنا ملک بھی بچا نہیں پا رہا،پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت ناکام ترین ہے، عمران نیازی کے استعفیٰ تک مارچ جاری رہے گا،ہر گزرتا دن پہلے سے سخت ہوگا۔

موٹروے چوک دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ آج پوری قوم سراپا احتجاج ہے،عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے الیکشن کا ڈھونگ رچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں بھی دھاندلی کے خدشات تھے لیکن 2018 جیسی دھاندلی دنیا نے نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن دس سال سے عمران خان کو یہودیوں اور قادیانیوں کا ایجنٹ کہہ رہے ہیں،ہم نے مسلسل قوم کا ضمیر جھنجھوڑا لیکن کسی کو یقین نہیں آیا،اب عمران خان وزیر اعظم بنا تو قوم کو اصلیت کا پتہ چل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور کا منصوبہ بنیادی طور پر قادیانیوں کو نوازنے کیلئے بنایا گیا،نوجوت سندھو بھی قادیانیوں کیلئے نرم گوشہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستر سال میں بھارت کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکا لیکن اب کر لیا،عمران خان نے خود کشمیر کو مودی کے حوالے کیا اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مودی الیکشن جیتے گا

تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف کا ریڈ کارپٹ استقبال ہوا جبکہ عمران خان کا کسی نے استقبال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کہا کہ میں دو کروڑ لوگوں کو نوکری دو نگاجبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ایک کروڑ لوگوں کو نوکری دونگا،مودی اور عمران استاد اور شاگرد ہیں،استاد کشمیر اور بابری مسجد ہڑپ کر گیا،شاگرد اتنا نالائق ہے کہ اپنا ملک بھی بچا نہیں پا رہا۔ انہوں نے

کہا کہ ٹرمپ نے عمران سے کہہ دیا تھا کہ کشمیر پر آنسو بہا لینا لیکن بھارت سے کچھ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 70سال کشمیر کی جنگ لڑتا رہا،بھارت کے نئے نقشوں میں آدھا پاکستان بھی بھارت میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہوش نہ کیا گیا تو پاکستان کی سلامتی شدید خطرے میں

ہوگی،پرویز خٹک نے ڈی چوک پر ڈانس کیا اب ہمارے احتجاج کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت ناکام ترین ہے،کشمیر پر پاکستان جنیوا میں قرارداد تک پاس نہیں کر سکا کیونکہ 16ممالک بھی پاکستان کے ساتھ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ پالیسی یہ ہے کہ غریب کی زندگی اجیرن کر دی گئی،ڈالر 160پر پہنچ گیا اور نالائق وزیر اعظم معاشی ٹیم کو مبارکباد دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں

پیدا ہونے والا ہر بچہ 2لاکھ کا مقروض ہے،ہمارا مارچ عمران نیازی کے استعفیٰ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے پلان بی کے بعد پلان سی اور پلان ڈی بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نالائق اور نا اہل حکومت کو ہٹانا قومی فریضہ ہے،پلان بی کے تحت ملک بھر کی اہم شاہراؤں بند ہیں،لاک ڈاؤن آگے بڑھتا رہے گا،ہر گزرتا دن پہلے سے سخت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ یہاں دھرنا ہوگا اور ہمارا مارچ جاری رہے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…