پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال،روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی37300،37400اور37500کی حدیں بھی بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید66ارب4کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت9.71فیصدزائدجبکہ74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37224پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،اسٹیل،سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس37613پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس340.69پوائنٹس اضافے سے37583.89پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب4کروڑ70لاکھ88ہزار452روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب14ارب77 کروڑ91لاکھ3ہزار295روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر36کروڑ90لاکھ38ہزار836شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت3کروڑ26لاکھ72ہزار895 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے

حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت91.25روپے اضافے سے1916.26روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت59.40روپے اضافے سے2250.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت74.00روپے کمی سے1420.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت52.20روپے کمی سے1831.70روپے ہوگئی۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 3کروڑ62لاکھ47ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت42پیسے اضافے

سے10.87روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 2کروڑ49لاکھ96ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت62پیسے اضافے سے7.98روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس25.91پوائنٹس اضافے سے17340.53پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس487.68پوائنٹس اضافے سے61220.65پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس274.22پوائنٹس اضافے سے26714.13پوائنٹس

پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 7پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 7پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.38روپے سے بڑھ کر155.45روپے

اورقیمت فروخت155.48روپے سے بڑھ کر155.55روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.40روپے سے بڑھ کر155.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 60پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 80پیسے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر170.60روپے اورقیمت فروخت171.50روپے سے

بڑھ کر172.10روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.50روپے سے بڑھ کر199.30روپے اورقیمت فروخت200.30روپے سے بڑھ کر200.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پر مستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں

استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1469ڈالرسے گھٹ کر1466ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،

راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے اور10گرام قیمت میں 214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86450روپے سے گھٹ کر86200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74117روپے سے گھٹ کر73903روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…