ملک کے مختلف حصوں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری،مزید7افرادجاں بحق، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کردی

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق موسم سرما کے آغاز پر ہی بالائی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھ گئی، بالاکوٹ و گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ رات گئے سے جاری رہی اور ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک پرمزید چار انچ تک برفباری ہوچکی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی دن بھر برقراررہا اور درجہ حرارت 4 ڈگری تک گرگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اورژالہ باری کاسلسلہ اگلے 24گھنٹے جاری رہے گا۔سوہاوہ شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔لوئر کوہستان کی علاقوں پٹن، دوبیر، کیال، ججال اور بنکڈ میں بھی دو روز سیبارش کا سلسلہ برقرار ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔دوسری جانب ہٹیاں بالا میں سڑک خراب ہونے کے باعث جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ داؤکھن اور ریشیاں کے درمیان شیڑگلی کے مقام پرپیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر شہدادکوٹ میں بارش کے باعث کالو فقیر محلہ میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی دب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مریم خاتون اور ان کی 6 سالہ بیٹی سمیرہ مگسی شامل ہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ر ہا،تیز ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا،جمعہ کی صبح کورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، گولیمار، سائٹ ایریا، شاہراہ فیصل، بلوچ کالونی، محمودآباد اور منظور کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…