آسمانی بجلی کی زد میں آکر کپتان سے بے قابو ہو کر یکدم 36ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا، عمان ائیر کا کپتان حواس باختہ ہو گیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو خوفناک حادثے سے کیسے بچایا ؟

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئرکو خوفناک حادثے سے بچالیا،بھارتی شہر جے پور سے مسقط جانیوالی عمان ایئرلائن کی پروازڈبلیو وائے276 کراچی ریجن کی فضائی حدود میں آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق عمان ائیر لائن کا طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا، سند ھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے

طیارے کو مکمل طور پر رہنمائی کرتے ہوئے بڑے حادثے سے بچایا۔ذرائع کے مطابق طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر کپتان سے بے قابو ہو کر یکدم 36ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا ۔کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے میڈے کی کال دی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو مختلف جہازوں سے بچایا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے کپتان جو کہ حواس باختہ ہوگیا تھا اس کی مکمل رہنمائی کی ۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں150سے زائد مسافر سوار تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…