نیب حراست میں موبائل فون استعمال کرنے کا انکشاف مریم نواز کے پاس مہنگا موبائل فون اور وائی فائی ڈیوائس موجود تھے، مریم نواز کو علاج کے بہانے پرچیاں اور پیغامات کون فراہم کرتا رہا؟ چونکا دینےوالا انکشاف‎

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی حرات میں مریم نواز کی جانب سے موبائل فون استعمال کیا جانے کا انکشاف ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی کے پاس مہنگا موبائل فون اور وائی فائی ڈیوائس موجود تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز چہل قدمی کے

دوران موبائل فون استعمال کرتیں تھیں ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں تھیں تو وہ رات کو اکثر گارڈن میں چہل قدمی کرتیں تھیں لیکن اچانک پھر وہ غائب ہو جاتیں تھیں ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جب دیکھا گیا کہ وہ کہاں جاتیں ہیں تو ایک کونے میں ایک جگہ تھیں جہاں پر کیمرہ نہیں ہوتا تھا وہاں پر وہ جا کر موبائل فون استعمال کرتیں تھیں جبکہ ان کے پاس ایک وائی فائی ڈیوائس بھی موجود تھی ۔ آئی فون اور ڈیوائس ان سے برآمد کی گئی ، فون کا ڈیٹا ڈی کوڈ نہیں ہو سکا اور اس کا ڈیٹا تک رسائی نہیں مل سکی ہے ، یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس سے بات کرتیں تھیں ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان ان کے پاس آتے تھے وہ نواز شریف کے پیغامات ان تک پہنچاتے تھے ، یہ پیغامات مختلف پرچیوں پر لکھے ہوتے تھے ، بہانہ یہی ہوتا تھا کہ علاج کرنا جبکہ وہ اس بہانے کے تحت مریم نواز کے پاس آتے اور نواز شریف کے پرچیوں پر مشتمل پیغامات ان تک پہنچاتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…