صوبائی  وزیر معدنیات  خیبرپختونخواکی  قبائلی اضلاع میں معدنیات کو حکومتی ملکیت قرار دینے کے حوالے سے  خبروں کی وضاحت  کردی گئی

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے قبائلی اضلاع میں معدنیات کو حکومتی ملکیت قرار دینے کے حوالے سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت جاری کی ہے۔ وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا منرل گورننس ترمیمی بل کا مقصد صرف مقامی قبائلی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل میں قبائلی اضلاع میں معدنیات کے لائسنز کے اجراء میں مقامی لوگوں کو ترجیحی حقوق دئے گئے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل میں ایسی کوئی بھی شق نہیں ہے، جس سے

مقامی لوگوں کے حقوق سلب ہو، بلکہ بل کے ذریعے مقامی افراد کو ترجیحی حقوق دے کر  معدنیات کے حوالے سے ان کا کردار اور بھی بااثر بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل کے تحت تنازعات کے حل کے لئے ایک باقاعدہ طریقہ کار واضع کیا جائیگا۔ جس سے مقامی افراد اور کن کنوں کے درمیان تنازعات کا حل خوش اسلوبی سے ممکن ہوسکے گا۔  وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل  سے اب ضم شدہ اضلاع میں معدنیات کے حوالے سے سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جس سے علاقہ کے معاشی و معاشرتی ترقی میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…