مکافات عمل یا ۔۔۔!!! جب مشرف نے نواز دورمیں بیرون ملک علاج کی درخواست کی تھی اس وقت لیگی حکومت کا کیا اصولی موقف تھا؟ حیرت انگیز انکشافات‎

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انسانی ہمدردی مانگنے والے نواز شریف ،ماضی میں

جب پرویز مشرف بیمار ہوئے تھے ان کا کیسے مذاق اڑایا کرتے تھے ،اس حوالہ سے انہوں نے پروگرام کے دوران کچھ ویڈیو ز بھی چلائیں جس میں سعد رفیق کاپرویز مشرف کی درخواست پر کہنا تھا کہ انوکھا مریض آئی سی یو میں لیٹا ہوا ہے اور عدالت بھی اپنے پائوں پر چل کر جاتا ہے ، یہ ڈرامے بازی مشرف صاحب بند کریں اور بیرون ملک علاج کیلئے جانے کا فیصلہ عدالت سے ہو کر جاتا ہے حکومت سے نہیں گزرتا ، اسی طرح ایک اوربیان میں ن لیگ کے صدر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی انجیو گرافی کیلئے انہیں پاکستان سے باہر بھیجنا ہے تو مجھے بتائیں جتنے وہ لوگ جو جیلوں میں بند اور دل کے مریض ہیں کیا انہیں بھی بیرون ملک علاج کیلئے بھیج دیں ؟ پرویز مشرف انوکھا لاڈلہ نہیں ۔ جبکہ ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا پرویز مشرف سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ہم سے معافیاںمانگتے ہیں ترلے کرتے ہیں کہ مجھے علاج کے لئے بیرون ملک جانے دیا جائے ۔ جبکہ ن لیگی رہنما پرویز رشید کا ماضی میں کہنا تھا کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ کوئی ملزم علاج کیلئے اپنے ملک سے باہر چلا جائے ۔ ان بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ جو پس پردہ بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیںیہ ان کیلئے بھی پیغام ہے، یہ تو مجرم جارہا ہے اس پر میں کچھ زیادہ کہوں تو لوگوں کو برا لگ جائے گا ۔‎‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…