آزادی مارچ، کنٹینر سے مقرر سیاسی مخالفین کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال شروع، مولانا فضل الرحمان کا حیران کن ردعمل

12  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)آزادی مارچ کے کنٹینر سے مقررین اپنی تقریروں میں سیاسی مخالفین کے لئے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگے،دھرنے میں موجود شرکاء انتہائی نازیبا الفاظ پر شرمسار ہونے کے بجائے داد تحسین دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور موڑ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے دھرنے میں مقرر ین شرکاء کا لہو گرمانے کیلئے اپنی تقریروں میں نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔سیاسی مخالفین تو دور کی بات مذہبی سکالربھی گھٹیا الفاظ میں تنقید کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جمعیت کے کارکن ماضی میں تحریک انصاف کے دئیے گئے

دھرنے پر سخت تنقید کرتے تھے،پاکستان کا کوئی شہری جب دھرنے کا مشاہدہ کرنے وہاں جاتا ہے تو مقررین کے الفاظ سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپس آتا ہے۔شہری یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ مذہبی رہنماؤں کا یہ عالم ہے تو باقی عام شہریوں کا کیاحال ہوگا،گزشتہ روز مارچ کے کنٹینر سے مولانا مینگل نامی مقرر نے ممتاز مذہبی سکالر طارق جمیل کے حوالے سے نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کئے بلکہ ان کی نقل کرتے رہے،جس پر دھرنے کے شرکاء محظوظ ہوتے رہے۔جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تو انہوں نے اس پر معذرت کرنے کی بجائے چپ سادھ لی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…