حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈ لاک پرسیاست کے پرانے کھلاڑی پھر میدان میں، حافظ حسین احمد سے انتہائی اہم ملاقات

12  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی/کوئٹہ(این این آئی) حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار،چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد سے رابطہ، آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گفتگوکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان جاری مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک پر چوہدری برادران ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں،

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اور سابق سینئر پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، چوہدری برادران اور جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمدکے درمیان آزادی مارچ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ہے،دونوں جانب سے ذرائع نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب پرانے کھلاڑیوں کے درمیان جب رابطہ ہوتا ہے تو سیاسی موضوع ہی زیر بحث ہوتے ہیں، واضح رہے کہ ماضی میں بھی جنرل پرویز مشرف کے دور میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے وقت بھی حافظ حسین احمد، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے معاملات کو سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، چوہدری برادران کا معاملات کو سلجھانے کے لیے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور رابطوں سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجود کشیدگی کسی حد تک کم ہوسکے، البتہ اب تک چوہدری برادران کو وہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار،چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد سے رابطہ، آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گفتگوکی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…