12ربیع الاول کے جلوس کے تنازعہ پر مذہبی گروپوں کے مابین خونی تصادم، ڈنڈوں اور پتھراؤ سے پانچ افراد شدید زخمی

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

حطار(آن لائن) خانپور کے پہاڑی علاقہ مسلم آباد گاؤں میں 12ربیع الاول کے جلوس کے تنازعہ پر مذہبی گروپوں میں مابین خونی تصادم، ڈنڈوں اور پتھراؤ سے پانچ افراد شدید زخمی، متعد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،مسلم آباد روڈ میدان جنگ بن گئی،چھ افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج،جلوس کے شرکاء نے مسجد کے سامنے نعری بازی کی، منع کرنے پر تشدد کیا گیا،

فریق اول کا موقف،حافظ ریاض اور اسکے بیٹوں نے جلوس کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جلوس پر پتھراؤ کیا، شرکاء جلوس کا موقف، تفصیلات کے مطابق خانپور کے پہاڑی علاقہ نجف پور سے سجادہ نشین پیر افتخارآستانہ عالیہ کلالی شریف جانے والے 12 ربیع الاول کے جلوس کے تناذعہ پر مسلم آباد گاؤں میدان جنگ بن گیا، تصادم کے نتیجہ میں مسلک دیوبند سے تعلق رکھنے والے چار افراد جن میں حافظ محمد ریاض سکنہ مسلم آباد کے تین بیٹے جن میں حذیفہ ریاض، سالم ریاض، احسان الحق جبکہ ہمسایہ شیر حسن ولد گل حسن زخمی ہوگئے جبکہ جلوس کے شرکاء میں اویس سکنہ بگراں زخمی ہوا، تصادم کے نتیجہ میں  زخمی ہونے والے افراد نے کہا کہ جلوس کے شرکاء نے مسجد کے سامنے شدید نعرے بازی ہمارے منع کرنے پر شرکاء نے ہمیں ڈنڈے  اور پتھر مار کر زخمی کردیا جبکہ دوسرے فریق نے موقف اختیار کیا کہ حافظ ریاض اور اسکے بیٹوں نے جلوس روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جلوس پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ میلاد کے جھنڈوں کی بے حرمتی بھی کی گئی تھانہ خانپور پولیس نے فریق اول کی درخواست پر پانچ افراد جن میں پیر افتخار، عبدالحمید، آصف، اسد حسین شاہ، جہانگیر اور شاہ میر نامی افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے دوسری طرف زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…