مارکیٹ میں ٹماٹر کتنے روپے کلو ہے؟ ملک کے مشیر خزانہ نے لاعلمی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی معاشی ٹیم نے پریس کانفرنس کی، اس پریس کانفرنس کے دوران ٹماٹر کی قیمت بارے سوال کیا گیا، اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا کہ کراچی کی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 17 روپے کلو ہے، عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ میڈیا والے جائیں اور وہاں جا کر چیک کر لیں، انہوں نے کہا کہ حکومت چیزوں کی قیمتوں کو کٹرول کر رہی ہے، واضح رہے کہ کراچی میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر کے ہول سیل نرخ 200 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ دکانوں اور ٹھیلوں پر ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ہول سیلرز کے مطابق آج ٹماٹر سبزی منڈی میں 200 سے 240 روپے کلو میں فروخت ہوا، ایران کا ٹماٹر آنا بند ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان سے بھی لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوگئی، سندھ کی فصل تیار ہونے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے آنے کے بعد نرخ معمول پر آجائیں گے۔ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں۔ نیا آلو 100 روپے جبکہ پرانے آلو کی قیمت 40 سے 60 روپے فی کلو ہے، اسی طرح پیاز 90، لہسن 380، ادرک 380، ہری مرچ 150 اور لیموں 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ہرا دھنیا 10 روپے جبکہ پودینا 20 روپے گڈی میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 185روپے کلو مقرر کی گئی لیکن منافع خور مافیا ٹماٹر 400روپے کلو میں فروخت کررہا ہے۔شہری قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث بغیر ٹماٹر خریدے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخوں میں عملدرآمد کویقینی بنایا جائے اورمنافع خوروں کیلئے کاغذی کاروائی کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…