نواز شریف کی ڈیل کا معاملہ ٹھیک جارہا تھا، شہباز شریف فیملی نے ایسا کیا کردیا کہ معاملہ بگڑ گیا؟، اعتزاز احسن کے حیرت انگیز انکشافات

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل کا معاملہ ٹھیک جارہا تھا لیکن شہباز شریف فیملی کے کچھ ٹویٹس نے بگاڑ دیا۔ سابق صدر آصف زرداری، نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں انہیں بھی بیرون ملک بھیجا جائے، ای سی ایل سے نام وفاقی کابینہ نکالے گی

اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو وہی ذمہ دار ہوگی۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، نواز شریف کا معاملہ بہتر جارہا تھا لیکن کچھ ٹویٹس نے کام خراب کر دیا، شہباز شریف فیملی کے افراد کی جانب سے گیم چینچر جیسے ٹویٹس سے معاملہ تھوڑا بگڑا ہوا لگ رہا ہے، حکومت کہتی رہی کہ ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی ہے، میری ذاتی رائے میں ٹویٹس کی وجہ سے معاملات بگڑے ہوئے لگ رہے ہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ میری نظر میں نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے اگر سابق وزیراعظم بیرون ملک جا سکتا ہے تو سابق صدر کیوں نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ سرکاری ہے اور وہ ہی نواز شریف کی رپورٹس بنا رہا ہے، اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو کابینہ کے فیصلے کو دیکھا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ بیرونن ملک جانے کی اجازت کس نے دی اور اجازت دینے والا ہی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…