بیلٹ پیپر کا استعمال ختم،وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم لانے کا عندیہ دے دیا،زبردست اعلان

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم لانے کا عندیہ دے دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا آئندہ عام انتخابات بائیومیٹرک نظام کے تحت ہوں گے کیونکہ ضمنی انتخابات میں

نظام کی وجہ سے بہترین نتائج سامنے آئے۔لیگی رکن اسمبلی کے سوال پر تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ”قانون سازی ہوگئی تو آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک نظام کے تحت ہوسکتے ہیں“۔خیال رہے کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 2018 کے عام انتخابات میں جدید نظام بائیو میٹرک اور ای وی ایم کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے۔ سابق حکومت نے کروڑوں روپے کے مشینری کو درآمد کیا مگر اْسے استعمال نہ کیا گیا جس کی وجہ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ ہوتی ہے، بھارت میں ہونے والے حالیہ لوک سبھا کے انتخابات میں بھی جدید سسٹم استعمال کیا گیا تھا جبکہ امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں یہ نظام کئی سالوں سے استعمال ہورہا ہے۔بائیومیٹرک مشین استعمال کرنے سے بیلٹ پیپر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ اس سے شفاف انتخابات کا عمل بھی یقینی ہوتا ہے اور دھاندلی کا کوئی تصور نہیں ہوتا کیونکہ ووٹر کے فنگر پرنٹ میچ کرنے پر ووٹ کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…