آزادی مارچ کے شرکاء کیساتھ حکومت کیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عطا ء  الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آزادی مارچ کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے محض خیالی اور جھوٹے ہیں ہم نے اپنے ورکرز کیلئے بدلتے موسم کیساتھ جرسیوں کا ٹرک منگوایا جسکو حکومت نے پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا وہ ایک دن تھانے میں بند رہا ہمارا ایک ورکر گر

کر شدید زخمی ہو گیا ہم اسکو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال میں لے گئے وہاں پر حکومت نے اس نوجوان کا علاج نہیں ہونے دیا پھر ہم نے اسکا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کرایا ہمارے ورکرز جس ریسٹورینٹ ہوٹل اور دکان پر جاتے ہیں ان کو سودا سلف نہیں دیا جاتا دکاندار کہتے ہیں کہ ہمیں حکومت نے منع کیا ہے اس کے علاوہ ہمارے کارکنوں کا بسوں کا قافلہ کراچی سے اسلام آباد آرہا تھا کہ راستے میں انہیں وفاقی حکومت کی انتظامیہ نے روک لیا تو ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا شرکاء  کو کھانا و دیگر سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور سراسر بدنیتی پر مبنی ہے حکومت نے ہر بات پر یوٹرن لینے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ مخیر حضرات پی ٹی آئی میں ہیں حکومت نے آزادی مارچ کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی عمران کے استعفے تک ہم اسلام آباد میں رہیں گے ہم وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فی الفور فیئر الیکشن کے مطالبے سے قطعاً پیچھے نہیں ہٹیں گے حکومت لاکھوں افراد کے اجتماع کو ہزاروں میں شمار کررہی ہے حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہمارے کارکن حکومت کو خود چلتا کریں گے مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس ابھی ایک ماہ کا وافر مقدار میں راشن موجود ہے آزادی مارچ سے واپسی کا تو ابھی ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہے حکومتی دعوے کہ ہم ایک دو دن میں احتجاج ختم کردیں گے یہ انجانے کی باتیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا نہیں بلکہ ایک دھرنی تھی ہمارے پاس لاکھوں لوگوں کی افرادی قوت موجود ہے سیلیکٹڈ اور دھاندلی کے ساتھ وجود میں آنے والی حکومت کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور ہم ہر حال استعفیٰ لیکر جائیں گے -‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…