حکومت کی مذاکراتی ٹیم غیر سنجیدہ ہے، اب ہم کیا کریں گے؟مولانا عبدالغفور حیدری کھل کر بول پڑے

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کام لٹک گیا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم کے استعفے کے بغیر معاملہ حل ہو۔ انہوں نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی باوقار انسان ہیں اور ان سے ماضی میں بھی تعلق رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے زور دے کر کہا کہ مذاکرات با مقصد ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو وزیراعظم کا استعفیٰ چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ چودھری پرویز الٰہی اس کوشش میں ہیں کہ ہم وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے ہٹ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے کہ براہ راست استعفیٰ اچھا نہیں لگتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ انتخابات کرالیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات کا انعقاد ہے۔ جے یو  آئیکے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن پارلیمانی کمیٹی ایک قدم بھی  آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔جے یو  آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ جب حکومت نے ہم سے رابطہ کیا تو اسی وقت ہم نے اپنا مؤقف واضح کردیا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ استعفے اور انتخابات پر بات کرنی ہے تو ہم حاضر ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہماری طرف سے بند نہیں ہے لیکن اگر حکومت بند کرنا چاہتی ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تصادم کی طرف تو حکومت لے کر جارہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نیکہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے اور ہم گزشتہ ا?ٹھ دس دن سے پرامن طور پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیض  آباد دھرنے کا معاملہ کچھ اور تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تحریک ہے اور ہمارے قدم  آگے بڑھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…