قطرکی ایئرایمبولنس نوازشریف کیلئے تیار،شہبازشریف اب کیا کریں گے؟شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطرکی ایئرایمبولنس نوازشریف کیلئے تیارکھڑی ہے، ایک سال سے کہہ رہا ہوں نوازشریف سے کوئی پیسا نہیں نکلے گا، نوازشریف مریم نواز کی وجہ سے سیاسی بحران کا شکار ہوئے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نوازشریف اورآصف زرداری کوصحت دے۔ملک کا لوٹا ہوا پیسا آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا۔

ایک سال سے کہہ رہا ہوں نوازشریف سے کوئی پیسا نہیں نکلے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف مریم نواز کی وجہ سے سیاسی بحران کا شکارہوئے۔ نوازشریف کیلئے قطر کی ایئرایمبولنس ان کے لیے تیارکھڑی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو باہر جا نے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ہمارے میڈیکل بورڈ نے بھی یہ تجویز دی ہے۔،نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں علاج کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہو گی کہ میں نواز شریف کے ساتھ جاؤں لیکن اس وقت میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے۔اگر وہ علاج کے لئے چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں تو میرے لئے بڑا مشکل ہوگا۔اس وقت تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے انتظامات کو چچا شہباز شریف دیکھیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی، میں ایک سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکی ہوں، والدین دوبارہ نہیں ملتے۔اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اوراب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، نو ازشریف کو سپیشلائزڈ سنٹر میں جانا چاہیے، وہیں بیماری کی تشخیص ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…