مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

رائے ونڈ (آن لائن)ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے والد محترم پارٹی قائدمیاں نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث فی الحال کسی قسم کی بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھی شریک نہیں ہوں گی۔

نواز شریف کی صحت میں بہتری آنے تک مریم نواز سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔جبکہ دوسری جانب شہباز شریف نے مریم نواز کی ضمانت منظوری پر اظہار تشکر کیا اور کارکنوں، دوست و احباب سے اپیل کی کہ وہ پارٹی قائد کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہو گئی۔ عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت نے مریم نواز کو ڈپٹی رجسٹرار لاہو رہائی کورٹ کو پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاسپورٹ جمع نہ کروانے کی صورت میں 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا۔ عدالت نے کہا ملزمہ پر 2 ارب منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا، نصیر عبداللہ لوتھا نے شیئرز کیلئے رقم بھیجی، چودھری شوگر ملز کو نامزد نہیں کیا گیا تھا، چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹس استعمال ہوتے رہے، پاناما پیپرز میں چودھری شوگر ملز مرکزی مدعا نہیں رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…