سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، احتساب عدالت بڑا حکم جاری کردیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد  بشیرنے سماعت کی۔ ریفرنس میں نامزد تین شریک ملزمان میں سے نعیم محمود اور منور رضا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک دن کے لئے استثنیٰ دیا۔ وکیل صفائی قاضی مصباح کی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کے دوران تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ

گلبرگ لاہور کا گھر اسحاق ڈار کی سیاست میں آنے سے قبل تھا۔ الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں تین پلاٹس 2004سے 2009 تک اقساط میں لئے گئے۔ ان پلاٹس کی اقساط شریک ملزمان منصور رضوی اور نعیم محمود ادا نہیں کرتے رہے۔ موضع ملوٹ اسلام آباد میں چھ ایکڑ اراضی سے شریک ملزمان کا کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔ اسحاق ڈار کے غیر ملکی اثاثوں سے بھی شریک ملزمان کے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…