سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہےطوفان سےشہرقائد ے ساحل کو کوئی خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا آگے بڑھنے لگا،

ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکز میں ہوا کی رفتار200کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان ماہا کا سفر شمال مشرق کے جانب جاری ہے، جو اگلے چوبیس گھنٹوں میں انڈین گجرات سے ٹکرا کے مزید کمزور ہو جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث بدین اور تھرپارکر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران ہوا 160 سے 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…