چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی رہائی۔۔۔!!! شہباز شریف کی سیاست پھر خطرے میں

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظوری اور رہائی کے حکم کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سیاست ایک مرتبہ پھر سے خطرے میں پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ضمانت منظوری کے بعد مسلم لیگ ن میں خاموش رہنے والا مریم نواز گروپ ایک مرتبہ پھر سے متحرک ہو گیا ہے۔

کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ رہائی کے بعد اب مریم نواز پہلے سے بھی زیادہ جارحانہ انداز اپنائیں گی اور کسی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھیں گی جس کی وجہ جیل میں کاٹی جانے والی تنگی اور بیمار والد سے ملاقات نہ کروایا جانا ہے۔ مریم نواز کی رہائی کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے شہباز شریف کی سیاست کو دھچکا لگے گا کیونکہ پارٹی امور ایک مرتبہ پھر سے پہلے کی طرح پارٹی قائد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہاتھ میں آجائیں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتنی تنگی کاٹنے، مشکلات جھیلنے کے بعد بھی مریم نواز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور وہ اپنی اور اپنے والد کی جارحانہ پالیسی کو ایک مرتبہ پھر سے زندہ کر دیں گی جس سے ان کا پرانا بیانیہ ایک مرتبہ پھر سے زندہ ہو جائے گا جبکہ شہباز شریف کا بیانیہ اور ان کی رائے پہلے کی طرح نہ صرف نظر انداز کی جائے گی بلکہ جیسا پہلے ہوتا تھا ویسا ہی اب ہو گا اور کئی معاملات میں تو شہباز شریف کو بھی لاعلم رکھا جائے گا۔مریم نواز کی جارحانہ پالیسی اپنانے کے امکان کے ساتھ ساتھ ان کے ٹویٹر پر بھی متحرک ہونے کا قوی امکان ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ کھل کر مولانا فضل الرحمان کی حمایت بھی کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…