پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کور کمیٹی کا اجلاس،اہم رہنماؤں نے نوازشریف کی تشویشناک حالت اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر رائے دیدی،شہبازشریف نے بڑا فیصلہ سنادیا

28  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت کے پیش نظر ان کا علاج بیرون ملک ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو زیادہ دیر یہاں رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں نواز شریف سے مشاورت کی گئی ہے لیکن ابھی مریم نواز اس پر کچھ نہیں بتا رہی او ران کی رائے ضروری ہے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر لندن کے ڈاکٹروں کی ماہرانہ رائے سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ آزادی مارچ کے لاہور پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے اور اس کے لئے تیاریاں کی جائیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کور کمیٹی کااجلاس پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، برجیس طاہر،پرویز ملک سمیت دیگر سینئر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کی صحت پر شرکا ء کو بریفنگ،نواز شریف کے بیرون ملک علاج یا لندن سے ڈاکٹروں کو پاکستان بلانے پر مشاورت بھی ہوئی۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت کے پیش نظر ان کا علاج بیرون ملک ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو زیادہ دیر یہاں رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…