میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں،  باپ اکیلا نہیں جانا چاہتا، منگل کو بیٹی کے ساتھ کیا ہوگا؟شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

26  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ باپ اکیلا نہیں جانا چاہتا، منگل کو بیٹی کی بھی ضمانت لگی ہوئی ہے، دھرنے سے قبل دونوں جماعتوں کو جو چاہیے تھا وہ انھیں مل گیا ہے، میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں۔میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ

میرا مشورہ ہے کہ دھرنے والے اب مولویوں کو نہ پٹوائیں، دینی مدرسے اسلام کے مینار ہیں، فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں، کب سے کہہ رہا ہوں اکتوبر، نومبر اور دسمبر بہت اہم ہیں، کابینہ میں بھی کہا کہ آخر کار انھیں نکل جانا ہے، آج سارے احتساب کے قیدیوں کی ضمانت ہو جانی چاہیے تھی، یہ سچ ہے کہ بعض مرضوں کا علاج ہم پاکستان میں نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا میری ماں مرگئی لیکن ڈپٹی کمشنر سے اجازت نہ لے سکا، آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں، ہر کیس کے پیچھے ہمیشہ ایک چہرہ ہوتا ہے، اللہ نواز شریف کو صحت دے، باہر علاج کی سہولت غریب کو بھی ملنی چاہیے۔خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر منگل تک سزا معطلی اور درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔  وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ باپ اکیلا نہیں جانا چاہتا، منگل کو بیٹی کی بھی ضمانت لگی ہوئی ہے، دھرنے سے قبل دونوں جماعتوں کو جو چاہیے تھا وہ انھیں مل گیا ہے، میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں۔میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ دھرنے والے اب مولویوں کو نہ پٹوائیں، دینی مدرسے اسلام کے مینار ہیں، فیصلے سوچ سمجھ کر کریں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…